مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان عنقریب یا چند سالوں میں اگر جنگ ہوئی تو اس جنگ میں ہندوستان کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑےگا۔ نیو یارک ٹائمز میں شائع ایک اداریہ کے مطابق پاک ہند جنگ میں زیادہ نقصان ہندوستان کو ہوگا، دونوں ممالک کشمیر کے معاملے پر احتیاط سے کام لیں۔ امریکی اخبار کے مطابق پاکستان اور ہندوستان مشیروں کی سطح پر مذاکرات کا فائدہ اٹھائیں، کشمیر کا مسئلہ خطرناک فلیش پوائنٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان دونوں ایٹمی ملکوں کی کشیدگی کا دائرہ برا ہوسکتا ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق پاکستان اور ہندوستان کے درمیان عنقریب یا چند سالوں میں اگر جنگ ہوئی تو اس جنگ میں ہندوستان کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑےگا۔
News ID 1857524
آپ کا تبصرہ